ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 51 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 51

واریوں کو نبھانے کے لئے حکم دیا کہ تم نیکیوں پر قائم ہو۔تقویٰ پر قائم ہو اور اپنے گھر والوں کو، اپنی بیویوں کو ، اپنی اولا د کو تقویٰ پر قائم رکھنے کے لئے نمونہ بنو اور اس کے لئے اپنے رب سے مدد مانگو، اس کے آگے روؤ ، گڑ گڑاؤ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اے اللہ ان راستوں پر ہمیشہ چلا تارہ جو تیری رضا کے راستے ہیں کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ ہم بحیثیت گھر کے سربراہ کے، ایک خاوند کے اور ایک باپ کے، اپنے حقوق ادا نہ کرسکیں اور اس وجہ سے تیری ناراضگی کا موجب بنیں۔تو جب انسان سچے دل سے یہ دعا مانگے اور اپنے عمل سے بھی اس معیار کو حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ نہ ایسے گھروں کو برباد کرتا ہے، نہ ایسے خاوندوں کی بیویاں ان کے لئے دکھ کا باعث بنتی ہیں اور نہ ان کی اولادان کی بدنامی کا موجب بنتی ہے اور اس طرح گھر جنت کا نظارہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔“ خطبات مسر در جلد دوم صفحہ 444 تا 445) ✰✰✰ 51