ہمارا آقا ﷺ — Page iii
بسم الله الرّحمن الرّحيم خدا تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے کہ صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے مبارک موقعہ پر لجنہ اماء اللہ پاکستان کو سيرة آنحضرت ﷺ پر بچوں کے لئے کتاب ہمارا آقا ع کی اشاعت کی توفیق مل رہی ہے۔شیخ محمد اسماعیل پانی پتی صاحب نے اس میں ہمارے آقا ﷺ کی سیرۃ کے واقعات نہایت خوبصورتی سے بیان فرمائے ہیں۔خاکساران کے پوتے خالد پانی پتی صاحب کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے ہمیں اس کی دوبارہ اشاعت کے اختیارات دے دیئے۔خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔آمین