ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 134 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 134

ہمارا آقاعل الله 134 (35) مضحکہ خیز تو ہمات عربوں کے تو ہمات تخیلات ، شگون اور اعتقادات بھی بڑے عجیب اور دُنیا جہان سے نرالے تھے۔مثلاً (1) جس سال مینہ نہ برستا اور بارش نہ ہوتی تو وہ یہ کام کرتے کہ چند گائیں لے کر ان کی دموں سے کچھ لکڑیاں باندھ دیتے اور پھر اُن کو آگ لگا دیتے۔پھر اُن گائیوں کو پہاڑوں پر چڑھاتے اور وہاں پہنچ کر اپنے بتوں سے بارش کی دعا مانگتے۔(2) اُن کا اعتقاد تھا کہ جب آدمی کو بھوک لگتی ہے تو اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ ہر شخص کے پیٹ میں ایک سانپ مستقل طریقہ سے رہتا ہے۔جس وقت وہ سانپ انسان کی پسلیوں اور اُس کے جگر کو کا تا ہے تو آدمی کو بھوک محسوس ہوتی ہے۔(3) جب کسی شخص کے دماغ میں فرق آ جاتا ، اور وہ پاگل ہو جاتا تو عربوں کے اعتقاد کے موافق اُس پر خبیث روحوں کا سایہ ہو جاتا تھا۔اس