عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 22
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ ومغرب کے رب کے سوا کوئی نہیں جانتا اور میں حضرت علی اور آپ کے دونوں بیٹیوں سے محبت کرتا ہوں اور جو اُن سے عداوت رکھے اُس سے میں عداوت رکھتا ہوں اور بایں ہمہ میں جور و جفا کرنے والوں میں سے نہیں اور یہ میرے لیے ممکن نہیں کہ میں اس سے اعراض کروں جو اللہ نے مجھ پر منکشف فرمایا اور نہ ہی میں حد سے تجاوز کرنے والوں سے ہوں۔11 پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” میں نے اس قصیدہ میں جو “ میں نے ”امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت لکھا 66 ہے یا حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت بیان کیا ہے یہ انسانی کار روائی نہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے بتایا گیا ہے۔”خبیث ہے وہ انسان جو اپنے نفس سے کاملوں اور راستبازوں پر زبان دراز کرتا ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسی جیسے راستباز پر بد زبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَـنْ عَــادَ وَلِیایی دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے۔پس مبارک وہ جو آسمان کے مصالح کو سمجھتا ہے اور خدا کی حکمت عملیوں پر غور کرتا 22 1266 ہے۔