عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 6 of 38

عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 6

عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ ضرورت ہے۔وہ کون ہے جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کاذریعہ بنا کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کھڑا کیا گیا ہے۔کسی کو کھڑا ہو نا چاہیے۔ہم احمدی کہتے ہیں کہ وہ بانی جماعتِ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ہیں جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا کام کیا ہے یا جن کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کروا رہا ہے یا کروائے گا جنہوں نے جھگڑوں اور فسادوں کو امن و سلامتی میں بدلنا ہے۔پس ہم میں اگر عقل ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم محرم کو صرف افسوس کرنے یا پھر اپنے بعضوں اور کینوں اور عصوں کو نکالنے کا مہینہ نہ بنائیں، صرف اپنے جذبات کے اظہار کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ ایک دوسرے سے محبت اور پیار کا مہینہ بنائیں۔اس حقیقی تعلیم پر چلیں جو اسلام کی تعلیم ہے۔اس رہ نما کے پیچھے چلیں جسے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے حکم اور عدل کا مقام دیا ہے تبھی ہم حقیقی مسلمان کہلا سکتے ہیں۔تبھی ہم دنیا کو اپنے پیچھے چلا سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ ایک عالم کو سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ : ”میری حیثیت ایک معمولی مولوی کی حیثیت نہیں ہے بلکہ میری حیثیت سنن انبیاء کی سی حیثیت ہے۔مجھے ایک سماوی آدمی مانو پھر یہ سارے جھگڑے 6