حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 1 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 1

اُم المؤمنین حضرت حفصہ فصہ رضی اللہ عنہا پیارے بچو! آج ہم اُم المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کے حالات پڑھیں گے۔حضرت حفصہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق کی صاحبزادی تھیں والد بزرگوار کی طرف سے ان کا سلسلہ نسب یہ ہے۔حضرت حفصہ بنت عمر بن خطاب بن نفیل بن عبد العزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن لوی بن فہر بن مالک۔والدہ کا نام زینب بنت مطعون تھا جو مشہور صحابی حضرت عثمان بن مظعون کی بہن تھیں اور خود بھی صحابیہ تھیں۔والدہ کی طرف سے نسب نامہ یہ ہے زینب بنت مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ تصبح۔آپ کا تعلق قریش کے معزز قبیلے نجا عدی سے تھا جس کو مکہ میں اہم مقام حاصل تھا۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کی ولادت تعمیر کعبہ کے وقت (یعنی 5 سال قبل از نبوت ) ہوئی تھی آپ نے اپنے والد حضرت عمر فاروق کے ساتھ ہی نبوت کے شروع میں اسلام قبول کیا۔اس وقت آپ کی عمر پانچ یا چھ سال تھی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ دس سال کی عمر میں مسلمان ہو ئیں۔حضرت محمد مصطفی عمل سے ان کی شادی کا قصہ بہت ہی دلچسپ ہے۔یہ واقعہ ہجرت کے تیسرے سال اور شعبان کے مہینہ کا ہے۔حضرت