حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 73 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 73

73 والا نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں محمد صل اللی کم اسکے بندہ اور رسول ہیں۔راوی کہتے ہیں اس نے کہا کہ آپ اپنے یہ کلمات میرے لئے دوبارہ پڑھیں۔الشرسة چنانچہ رسول اللہ صلی سلیم نے اس کے سامنے تین دفعہ یہ کلمات دہرائے۔راوی کہتے ہیں اس نے کہا کہ میں نے کاہنوں کی باتیں، جادو گروں کا کلام اور شعراء کا کلام بھی سنا ہے لیکن میں نے آپ کے ان کلمات جیسے کبھی نہیں سنے۔یہ (کلمات) سمندر کی گہرائی تک پہنچتے ہیں۔راوی کہتے ہیں پھر اس نے کہا آپ اپنا ہاتھ لائیے میں اسلام پر آپ کی بیعت کروں گا۔راوی کہتے ہیں پھر اس نے آپ کی بیعت کی۔رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اور اپنی قوم پر بھی ( اسلام کو مقدم کرو گے ؟) اُس نے کہا اپنی قوم پر بھی۔راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے ایک مہم بھیجی۔وہ اس کی قوم کے پاس سے گذرے۔مہم کے نگران نے اپنے لشکر سے کہا کیا تم نے ان سے کوئی چیز لی ہے؟ لوگوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے ان سے ایک وضو کرنے کا برتن لیا ہے انہوں نے کہا اسے واپس کر دو کیونکہ یہ لوگ ضماد کی قوم ہیں۔61 - أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بن عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سُفْيَانَ، مِنْ فِيهِ إِلَى فِي، قَالَ انْطَلَقْتُ في المدَّةِ الَّتِي كَانَتْ بَيْنِي وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فَبَيْنَا أَنَا بِالشَّامِ، إِذْ جِيءَ بِكِتَابِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى هِرَقْلَ، قَالَ وَكَانَ دِحْيَةُ الكَلْبِيُّ جَاءَ بِهِ، فَدَفَعَهُ إِلَى عَظِيمٍ بُكْرَى، فَدَفَعَهُ عَظِيمٌ بُكْرَى إِلَى هِرَقْلَ، قَالَ فَقَالَ هِرَقْلُ هَلْ هَا هُنَا أَحَدٌ مِنْ قَوْمِ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ فَقَالُوا نَعَمْ، قَالَ فَدُعِيتُ فِي نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَدَخَلْنَا عَلَى هِرَقْلَ فَأُجْلِسْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ أَيُّكُمْ أَقْرَبُ نَسَبًا مِنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِى يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ ؟ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَقُلْتُ أَنَا، فَأَجْلَسُونِي بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَجْلَسُوا أَصْحَابِي خَلْفِي، ثُمَّ دَعَا بِتَرْجُمَانِهِ، فَقَالَ قُلْ لَهُمْ إِنِّي سَائِلٌ هَذَا عَنْ هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيُّ، فَإِنْ كَذَبَنِي فَكَذِبُوهُ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ