حدیقۃ الصالحین — Page 69
69 حضرت انس سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا رسول اللہ صلی علیکم سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت سب لوگوں سے زیادہ سخی اور سب لوگوں سے زیادہ بہادر تھے۔حضرت انس کہتے تھے ایک رات مدینہ والے یکا یک گھبرا گئے۔انہوں نے کوئی آواز سنی تھی۔کہتے تھے وہ باہر گئے تو نبی صلی علی کریم ان سامنے سے آتے ہوئے ملے۔آپ حضرت ابو طلحہ کے گھوڑے کی کی ننگی پیٹھ پر سوار تھے اور تلوار لٹکائی ہوئی تھی۔آپ نے فرمایاڈرو نہیں ڈرو نہیں۔پھر رسول اللہ صلی الم نے فرمایا میں نے اس گھوڑے کو دریا پایا ہے۔57 - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِي، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ، أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ فَعَطَمُوا، فَانْطَلَقَ سَرْعَانُ النَّاسِ، فَلَزِمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَقَالَ حَفِظَكَ اللَّهُ بِمَا حَفِظْتَ بِهِ نَبِيَّهُ (ابو داؤد کتاب الادب باب في الرجل يقول للرجل حفظك الله 5228) ( حضرت ابو قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سفر میں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔لوگ پیاس کی شدت کی وجہ سے حضور صلی الم سے آگے نکل گئے (تاکہ پانی والی جگہ پر جلد پہنچ جائیں ) اور میں رسول اللہ صلی یم کی حفاظت کی غرض سے اس رات حضور صلی یکی) کے ساتھ ساتھ رہا۔اس پر حضور ملی یکم نے مجھے دعادی اور فرمایا اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے جس طرح تم نے اس کے نبی کی حفاظت کی ہے۔58 - عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْرَسُ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةَ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ فَأَخْرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنَ القُبَّةِ، فَقَالَ لَهُمْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ انْصَرِفُوا فَقَدْ عَصَمَنِي اللَّهُ۔(ترمذی کتاب ابواب تفسير القرآن باب و من سورة المائدة 3046)