حدیقۃ الصالحین — Page 794
794 قَوْمِهِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَاسٍ، وَفِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدَةٍ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى مُسَيْلِمَةً فِي أَصْحَابِهِ، قَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْفِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا، وَلَنْ أَتَعَدَّى أَمْرَ اللهِ فِيكَ، وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللَّهُ ، وَإِنِّي لَأُرَاكَ الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ، وَهَذَا ثَابِتٌ يُجِيبُكَ عَنِي ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسِ فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا ، فَأُوحِيَ إِلَى فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارًا، فَأَوَلْتُهُمَا كَذَابَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِى، فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَ صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةَ صَاحِبَ اليَامَةِ الله و (مسلم کتاب الرویا باب الرويا النبي ص 4204) حضرت ابن عباس کہتے ہیں نبی صلی الم کے زمانے میں مسیلمہ کذاب مدینہ میں آیا اور کہنے لگا اگر مجھے محمد (صلی لیکر اپنے بعد امیر مقرر فرمائیں تو میں ان کی پیروی کروں گا۔وہ اپنی قوم کے بہت سے لوگوں کے ساتھ وہاں آیا تھا۔نبی صلی نام اس کے پاس گئے آپ کے ساتھ حضرت ثابت بن قیس بن شماس تھے اور نبی صلی الہ نام کے ہاتھ میں کھجور کی شاخ کا ایک ٹکڑا تھا۔آپ وہاں کھڑے ہوئے جہاں مسیلمہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹھہبر ہوا تھا اور فرمایا اگر تم مجھ سے یہ ٹکڑا مانگو تو میں تمہیں یہ بھی نہیں دوں گا اور اللہ تعالیٰ کا جو حکم تیرے بارہ میں ہو چکا ہے اس سے تجاوز نہ کروں گا اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا جائے گا تو اللہ تعالیٰ تجھے ہلاک کر دے گا اور میں تجھے (اس طرح) دیکھ رہاہوں جو مجھے خواب میں تیرے بارے میں دکھایا گیا تھا جو دکھایا گیا تھا۔اور یہ ثابت ہے وہ تجھے میری طرف سے جواب دے گا۔پھر آپ اس کے پاس سے تشریف لے آئے۔حضرت ابن عباس کہتے ہیں میں نے نبی صلی الی یوم کے اس قول کے بارہ میں پوچھا کہ میں تجھے وہی دیکھ رہا ہوں جو مجھے تیرے بارہ میں خواب میں دکھایا گیا