حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 788 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 788

788 نبوت قیامت کے دن تک مخلوق میں جاری ہے اگر چہ تشریعی نبوت منقطع ہو گئی ہے۔تشریعی نبوت، نبوت کا ایک جزء ہے۔(۹)۔پس حدیث نمبر 969 کا مطلب یہ ہے کہ نبوت کے دو حصے ہوتے ہیں۔ایک حصہ احکام اور شریعت پر مشتمل ہوتا ہے جو ختم ہو چکا ہے اور دوسراحصہ مبشرات اور اخبار غیبیہ پر مشتمل ہوتا ہے جو قیامت تک امت محمد یہ میں جاری ہے۔حدیث میں رویا کا ذکر بطور مثال ہے اور صرف سمجھانے کے لئے ہے کیونکہ یہ عام ہے پس اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ صرف رویاء صالحہ ہی باقی رہ گئے ہیں اور اخبار غیبیہ اور مبشرات کی دوسری اقسام اب باقی نہیں رہیں۔الہام، کشف، وحی، فرشتوں کا نزول اور بالمشافہ کلام یہ سب قسمیں اب بھی باقی ہیں جو خواص امت کا نصیب یہ ہیں۔شیخ ابن عربی نے ایسے خواص امت کا نام انبیاء اولیاءدر کھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے امتی نبی کی اصطلاح استعمال فرمائی ہے نیز حدیث نمبر 969 سے بھی یہ ثابت ہے کہ رویا صالحہ کے علاوہ مبشرات اور وحی کی دوسری اقسام بھی باقی ہیں۔اسی طرح حدیث نمبر 298 میں بھی یہ وضاحت موجود ہے کہ آنے والے مسیح کو وحی ہو گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے امور غیبیہ کا علم دیا جائے گا۔پس وحی کا صرف شریعت والا حصہ ختم ہوا ہے۔باقی اقسام حسب سابق ہیں۔