حدیقۃ الصالحین — Page 773
773 (حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ نبی صلی للی کرم نے فرمایا) میری امت کی دو جماعتیں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ فتنہ و فساد کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔ایک وہ جماعت ہے جو ملک ہند میں جنگ لڑے گی اور دوسری جماعت عیسی بن مریم علیہ السلام کی مدد گاروں کی ہوگی۔971 - أُمَّتِي أُمَّةٌ مُبارَكَةٌ لَا يَدْرِى أَوَّلُهَا خَيْرٌ أَوْ آخِرُها (الجامع الصغير فى احاديث البشير النذير للسیوطی)، حرف الهمزه، روایت نمبر (1620) روایت ہے کہ آنحضرت صلی ا ہم نے فرمایا میری امت ایک مبارک امت ہے۔یہ نہیں معلوم ہو سکے گا کہ اس کا اول زمانہ بہتر ہے یا آخری (یعنی دونوں زمانے شان و شوکت والے ہوں گے)۔أمي أمةٌ مُباركة لا يُدرى أولهَا خَيْرٌ أَوْ آخِرُها خَيْرٌ۔(کنز العمال حرف الفاء ، تابع كتاب الفضائل من قسم الأفعال ، الباب السابع: في فضائل هذه الأمة المرحومة 34451) روایت ہے کہ آنحضرت صلی للہ کریم نے فرمایا میری امت ایک مبارک امت ہے۔یہ نہیں معلوم ہو سکے گا کہ اس کا اول زمانہ بہتر ہے یا آخری یعنی دونوں زمانے شان و شوکت والے ہوں گے۔