حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 56 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 56

56 فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِيهَا جِبْرِيلُ، فَنَادَانِي، فَقَالَ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ لَكَ، وَمَا رُدُّوا عَلَيْكَ، وَقَدْ بَعَثَ إِلَيْكَ مَلَكَ الْجِبَالِ لِتَأْمُرَهُ بِمَا شِئْتَ فِيهِمْ ، قَالَ فَنَادَانِي مَلَكُ الْجِبَالِ وَسَلَّمَ عَلَى، ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمدُ إِنَّ اللهَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ لكَ، وَأَنَا مَلَكُ الْجِبَالِ وَقَدْ بعقنِي رَبُّكَ إليك لتأمرني بأمرك، فنا ،سنت، إن شنت أن أُطْبَقَ عَلَيْهِمُ الْأَخْطَبَيْنِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ أَرْجُو أَنْ يُخْرِجَ اللهُ مِنْ أَصْلَابِهِمْ مَنْ يَعْبُدُ اللَّهَ وَحدَهُ لَا يُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا (مسلم کتاب الجهاد باب ما لقى النبی صلی اللہ علیہ وسلم من اذى المشركين و المنافقين 3338) ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھے عروہ بن زبیر نے بتایا کہ نبی صلی الی یکم کی وجہ مطہرہ حضرت عائشہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی العلیم سے عرض کیا۔یارسول اللہ ! آپ پر احد کے دن سے بھی زیادہ سخت کوئی دن آیا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں نے تیری قوم سے بہت دکھ اُٹھایا ہے اور جو دکھ میں نے اُن سے عقبہ کے دن اٹھا یا وہ سب سے زیادہ سخت تھا۔جب میں نے اپنے آپ کو ابن عبد یا لیل بن عبد کلال پر پیش کیا تو جو میں چاہتا تھا۔اس نے وہ جواب نہ دیا۔پس میں چلا اور میں فکر مند اپنے دھیان میں جارہا تھا۔جب میں قرن الثعالب پہنچا تو یہ کیفیت دور ہوئی اور میں نے اپنا سر اُٹھایا تو دیکھا کہ ایک بادل نے مجھ پر سایہ کیا ہے میں نے دیکھا اس میں جبرائیل ہیں۔انہوں نے مجھے پکار کر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارہ میں تمہاری قوم کی بات سن لی ہے اور جو انہوں نے تمہیں جواب دیا ہے اور تمہاری طرف پہاڑوں کا فرشتہ بھیجا ہے کہ تم جو چاہو اسے ان کے بارہ میں حکم کرو۔آپ فرماتے ہیں پھر مجھے پہاڑوں کے فرشتہ نے پکارا اور مجھے سلام کہا پھر کہا اے محمد صلی ! اللہ تعالیٰ نے آپ کی قوم کی بات جو انہوں نے آپ سے کہی سن لی ہے اور میں پہاڑوں کا فرشتہ ہوں اور میرے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تا کہ آپ مجھے اپنے معاملہ میں جو چاہیں حکم دیں۔اگر آپ چاہیں تو میں ان دو پہاڑوں کو ان پر ملا دوں۔تو رسول اللہ صلی الیم نے اسے فرمایا نہیں میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو ایک اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔سة