حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 631 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 631

631 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا سب سے سچا کلمہ جو کسی شاعر نے کہا ہے لبید کا یہ کلمہ ہے۔"سنو اللہ کے سواہر چیز باطل ہے" 801ـ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ نَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَصِيرٍ فَقَامَ وَقَدْ أَثَرَ فِي جَنْبِهِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ لَوِ اتَّخَذْنَا لَكَ وِطَاءً، فَقَالَ مَا لِي وَمَا لِلدُّنْيَا، وَمَا أَنَا فِي الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبِ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا (ترمذی کتاب الزهد باب ما جاء فى اخذ المال بحقه 2377) حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی علی کم چٹائی پر سورہے تھے۔جب اٹھے تو چٹائی کے نشان پہلو مبارک پر نظر آئے۔ہم نے عرض کیا۔یارسول اللہ ! ہم آپ صلی یکم کے لئے نرم سا گدیلہ بنا دیں تو کیا اچھا نہ ہو ؟ آپ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے دنیا اور اس کے آراموں سے کیا تعلق ؟ میں اس دنیا میں اس شتر سوار کی طرح ہوں جو ایک درخت کے نیچے ستانے کے لئے اترا اور پھر شام کے وقت اس کو چھوڑ کر آگے چل کھڑا ہوا۔802- عَنْ عَبْدِ الله بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ أَخَذَ رَسُولُ الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلّم يمنكبي، فَقَالَ كُن في الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ (بخاری کتاب الرقاق باب قول النبي اماكن فى الدنیا کانک غریب۔۔۔6416) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے میرے کندھے کو پکڑا اور فرمایا تو دنیا میں اس طرح بسر کر گویا کہ تو مسافر ہے یا راہ چلتا مسافر۔