حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 588 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 588

588 مِسْكِينَ وَابْنُ سَبِيلٍ وَتَقَطَّعَتْ بِي الحِبَالُ فِي سَفَرِى، فَلَا بَلاغَ اليَوْمَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ بِكَ، أَسْأَلُكَ بِالَّذِي رَدَّ عَلَيْكَ بَصَرَكَ شَاةٌ أَتَبَلَّغْ بِهَا فِي سَفَرِي، فَقَالَ قَدْ كُنْتُ أَعْمَى فَرَذَ اللَّهُ بَصَرِى، وَفَقِيرًا فَقَدْ أَغْنَانِي، فَخُذْ مَا شِئْتَ، فَوَاللَّهِ لَا أَجْهَدُكَ اليَوْمَ بِشَيْءٍ أَخَذْتَهُ لِلَّهِ، فَقَالَ أَمْسِكُ مَالَكَ، فَإِنَّمَا ابْتُلِيتُمْ، فَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْكَ، وَسَخِطَ عَلَى صَاحِبَيْكَ (بخاری کتاب احادیث الانبياء باب ما ذكر عن بنی اسرائیل 3464) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علی میم سے سنا۔آپ فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل میں تین شخص تھے ، ایک کوڑھی اور ایک گنجا اور ایک اندھا۔اللہ نے ان کو آزمانا چاہا۔ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا جو کوڑھی کے پاس آیا اور پوچھا: تجھے کونسی شئے زیادہ پیاری ہے ؟ اس نے کہا اچھار نگ اور اچھا جسم۔لوگ مجھ سے بہت کراہت کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا فرشتے نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا اور وہ کوڑھ اس سے جاتارہا اور اسے اچھار نگ اور اچھا جسم دیا گیا۔پھر فرشتہ نے پوچھا: تمہیں کو نسامال زیادہ پیارا ہے ؟ اس نے کہا اونٹ یا کہا گائے ہیں۔اسحاق (راوی) نے اس کے متعلق شک کیا کہ کوڑھی اور گنجے ان دونوں میں سے ایک نے اونٹ کہے اور دوسرے نے گائے بیل۔چنانچہ اسے دس مہینے کی گابھن اونٹنی دی گئی اور کہا تیرے لئے اس میں برکت دی جائے گی اور وہ گنجے کے پاس آیا۔اس نے پوچھا: تجھے کونسی چیز زیادہ پیاری ہے ؟ اس نے کہا اچھے بال اور یہ گنج پن مجھ سے جاتا رہے۔لوگ مجھ سے بہت ہی نفرت کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا فرشتہ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور گنج پن جاتا رہا اور اسے اچھے بال دیئے گئے۔فرشتہ نے کہا تجھے کو نسامال زیادہ پیارا ہے ؟ کہا گائے بیل۔فرشتہ نے اسے ایک گا بھن گائے دی اور کہا تجھے اس میں برکت دی جائے گی اور اندھے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا: تجھے کونسی چیز زیادہ پیاری ہے ؟ اس نے کہا اللہ میری بینائی مجھے واپس دیدے۔جس سے میں لوگوں کو دیکھوں۔آپ نے فرمایا فرشتہ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور اللہ نے اس کی بینائی اس کو پھر دے دی۔فرشتہ نے پوچھا: کو نسامال مجھے زیادہ پیارا ہے ؟ اس نے کہا بکریاں۔اس نے اس کو ایک جننے والی بکری دی۔چنانچہ ان دونوں نے بچے دیئے اور اس نے بھی بچے دیئے۔چنانچہ کوڑھی کے پاس اونٹوں کا اور گائے