حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 525 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 525

525 حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ نبی صلی علی یکم امہات المؤمنین میں سے کسی ایک کے گھر میں تھے تو دوسری نے ایک پیالہ بھیجا جس میں کھانا تھا۔اس پر انہوں نے رسول اللہ صلی علی یم کے ہاتھ پر مارا اور اس پیالہ کو گرادیا۔پیالہ گر گیا اور ٹوٹ گیا۔رسول اللہ صلی اللہ کریم نے ان دونوں ٹکڑوں کو لیا۔ایک دوسرے کے ساتھ ملایا اور اُس میں کھانا جمع کر ناشروع کیا اور فرمانے لگے تمہاری ماں کو غیرت آگئی ہے تم کھالو۔پس سب نے کھالیا اتنے میں وہ اپنے گھر کا پیالہ سة لے کر آئی تو آپ نے ثابت پیالہ قاصد کو دے دیا اور ٹوٹا ہوا اس کے گھر میں چھوڑ دیا جس نے اس کو توڑا تھا۔668 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ۔۔۔۔وَقَالَ كَانَتِ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا، جَاءَ الذِئْبُ فَذَهَبَ بِابْنِ إِحْدَاهُمَا، فَقَالَتْ صَاحِبَتُهَا: إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، وَقَالَتِ الْأُخْرَى: إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، فَتَحَاكَمَتَا إِلَى دَاوُدَ، فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى، فَخَرَجَنَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ فَأَخْبَرَنَاهُ، فَقَالَ ائْتُونِي بِالسّكِينِ أَشُقُهُ بَيْنَهُمَا ، فَقَالَتِ الصُّغُرَى لَا تَفْعَلْ يَرْحَمُكَ اللَّهُ، هُوَ ابْنُهَا، فَقَضَى بِهِ لِلصُّغُرَى (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول الله تعالی و وهبنا لداؤد سلیمان نعم العبد۔۔۔3426، 3427) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔آپ فرماتے تھے دو عور تیں تھیں۔ان کے ساتھ ان کے دو بیٹے تھے۔بھیڑیا آیا۔ان میں سے ایک عورت کا بیٹالے گیا۔اس کی ساتھی نے کہا وہ تو تیر اپیا لے گیا ہے ، اور دوسری کہنے لگی۔تیرا ہی بیٹا لے گیا ہے۔اس کے بعد وہ دونوں داؤد کے پاس اپنا جھگڑا فیصلہ کے لئے لے گئیں۔انہوں نے بڑی عورت کو بچہ دلانے کا فیصلہ کیا۔پھر دونوں نکل کر سلیمان بن داؤد کے پاس گئیں اور انہوں نے ان سے واقعہ بیان کیا۔سلیمان نے کہا مجھے چھری لا دو تا کہ میں اس کو ان دونوں کے درمیان نصف، نصف تقسیم کر دوں۔یہ سن کر چھوٹی کہنے لگی ایسانہ کیجیئے۔اللہ آپ پر رحم کرے۔یہ اسی کا بیٹا ہے۔یہ سن کر سلیمان نے چھوٹی کو اس بیٹے کے دینے کا فیصلہ کیا۔