حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 489 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 489

489 -625 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَاحِ يَدْعُو لَهُ (مسلم کتاب الوصية باب ما يلحق الانسان من الثواب بعد وفاته 3070) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو اس کے عمل اس ے منقطع ہو جاتے ہیں سوائے تین چیزوں کے۔صدقہ جاریہ کے یا ایسے علم کے جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک اولاد کے جو اس کے لئے دعا کرے۔قبرستان جانا اور وفات یافتہ عزیزوں کے لیے دعا کرنا - 626 - عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَى الْمَقَابِرِ، فَكَانَ قَائِلُهُمْ يَقُولُ فِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ - السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِيَارِ - وَفِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ لَلَاحِقُونَ، أَسْأَلُ اللهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ (مسلم کتاب الجنائز باب ما يقول عند دخول القبور و الدعا لاهلها 1608) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی کام ان کو ( یہ دعا) سکھایا کرتے تھے جب وہ قبرستان جائیں اور ان میں سے کہنے والا۔ابو بکر کی روایت کے مطابق کہتا تھا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ