حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 449 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 449

449 بچا یا کریں یا اتناڈالیں جتنا کھاتا ہے) یہ بھی فرماتے تھے کہ تمہیں یہ علم نہیں ہے کہ کھانے کے کون سے حصہ میں برکت ہے۔557۔حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُكْثِرَ اللَّهُ خَيْرَ بَيْتِهِ، فَلْيَتَوَضَّأُ إِذَا حَضَرَ غَدَاؤُهُ، وَإِذَا رُفِعَ ابن ماجه کتاب الاطعمة باب الوضوء عند الطعام 3260) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا جو شخص چاہتا ہے کہ اللہ اس کے گھر کی بھلائی میں اضافہ کرے تو اسے چاہئے کہ جب اس کا کھانا آئے تو ہاتھ دھوئے اور جب اُٹھایا جائے تب بھی۔558ـ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا، قَالَ قَتَادَةُ: فَقُلْنَا فَالأَكُلُ، فَقَالَ ذَاكَ أَشَرُّ أَوْ أَخْبَتُ (مسلم کتاب الاشربة باب كراهية الشرب قائما 3758) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی الیم نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑا ہو کر پئے۔قتادہ کہتے ہیں ہم نے کہا اور کھانا! وہ کہنے لگے وہ تو اور بُرا ہے یا (کہا) زیادہ خراب ہے۔عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا (مسلم كتاب الاشربة باب كراهية الشرب قائما 3757) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے۔