حدیقۃ الصالحین — Page 329
329 مر تبہ آیا تو آپ نے فرمایا ایسی عورت سے نکاح کرو جو محبت کرنے والی ہو اور بچے جننے والی ہو کیونکہ تمہاری کثرت کی بنا پر ہی میں دوسری امتوں کے مقابلہ میں فخر کروں گا۔عَن مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ إلى أَصَبْتُ امْرَأَةٌ ذَاتَ حَسَبٍ وَمَنصب، إلا أنها لا تلد أفَأَتَزوجها ؟ فَتَبَاهُ، ثُمَّ أَتَاهُ القَانِيَة، فَتَبَاهُ، ثُمَّ أتَاهُ الفَالِقَةَ، فَتَهَاهُ، فَقَالَ تَزوجوا الولود الودود، فإلي مُكَاثِرُ بِكُمْ (نسائی كتاب النكاح باب كراهية تزويج العقيم (3227) حضرت معقل بن یسار بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی للی نیم کے پاس آیا اور کہا میں ایک حسب نسب والی عورت سے شادی کا خواہاں ہوں مگر وہ بچہ نہ جن سکے گی۔کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ آپ نے اسے منع فرمایا پھر وہ دوسری مرتبہ آپ کے پاس آیا۔آپ نے اسے منع فرمایا پھر وہ تیسری مرتبہ آیا۔آپ نے اسے منع فرمایا اور فرمایا تم ایسی عورتوں سے شادی کرو جو محبت کرنا جانتی ہوں اور جن سے زیادہ اولاد پید ا ہو تا کہ میں کثرت افراد کی وجہ سے سابقہ امتوں پر فخر کر سکوں۔361ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً، قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرُ ؟ قَالَ التي تَسُرُهُ إِذَا نَظَر، وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ، وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ (نسائی) کتاب النکاح باب اى النساء خير (3231 حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی ظلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سی عورت (بطور رفیقہ حیات) بہتر ہے ؟ آپ صلی علیکم نے فرمایا وہ جس کی طرف دیکھنے سے طبیعت خوش ہو۔مرد جس کام کے کرنے کے لئے کہے اسے بجالائے اور جس بات کو اس کا خاوند ناپسند کرے اس سے بچے۔