حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 20 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 20

20 بالکل صحیح ہے کہ اُن حدیثوں کا دنیا میں اگر وجود بھی نہ ہو تا جو مدت دراز کے بعد جمع کی گئیں تو اسلام کی اصلی تعلیم کا کچھ بھی حرج نہ تھا کیونکہ قرآن اور سلسلہ تعامل نے اُن ضرورتوں کو پورا کر دیا تھا۔تاہم حدیثوں نے اس نور کو زیادہ کیا گویا اسلام نور علی نور ہو گیا اور حدیثیں قرآن اور سنت کے لئے گواہ کی طرح کھڑی ہو گئیں۔“ ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی صفحه 2 ، 3 روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 211،210) خاکسار ملک سیف الرحمٰن ربوہ ضلع جھنگ 26 جون 1967ء