حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 261 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 261

261 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی بھول سے کھائے پئے تو چاہیے کہ وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اللہ نے ہی اُسے کھلایا اور پلایا ہے۔280 عَنْ الرِّبَابِ، عَنْ عَيْهَا سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إذَا أَفطر أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى عَمْرٍ ، فَإِنَّهُ بَرَكَهُ، فَإِن لَمْ يَجِد قمرًا فَالمَاءُ فَإِنَّهُ طَهُورٌ وَقَالَ الصَّدَقَةُ عَلَى المِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَهِيَ عَلَى ذِي الرَّحِيمِ ثِنْتَانِ: صَدَقَةٌ وَصِلَّةٌ (ترمذی کتاب الزكوة باب ما جاء فى الصدقة على ذى القرابة 658) حضرت سلمان بن عامر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی علیم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی افطار کرے کھجور سے کرے کیونکہ یہ باعث برکت ہے اور اگر کھجور کسی کو میسر نہ ہو تو پانی سے کرے کہ وہ پاک ہے۔اور فرمایا کہ غریب کی مدد کر نا تو صرف صدقہ ہے لیکن اپنے کسی غریب عزیز کی مد د کر ناصدقہ بھی ہے اور صلہ رحمی بھی۔281ـ عَنْ مُعَاذِ بْنِ زُهْرَةَ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ ابوداؤد كتاب الصيام باب القول عند الافطار (2358) حضرت معاذ بن زہرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الی یکم جب روزہ افطار کرتے تو کہتے اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ ”اے اللہ میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق سے افطار کیا“۔282۔عَن مَرْوَان يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ الْمُقَفَّعَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَى الْكَفِ وَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا أَفْطَرَ قَالَ ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ (ابوداؤد كتاب الصيام باب القول عند الافطار (2357)