حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 253 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 253

253 اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ، وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، اللهم الهزلي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ الله و (مسند احمد بن حنبل ، الملحق المستدرك من مسند الانصار ، مسند فاطمه بنت رسول الله عام 26949) حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللی کم بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلیالی یکم جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہتے ”اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے“۔اور جب آپ (مسجد سے باہر نکلتے تو یہ کہتے ”اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ، اور اللہ تعالیٰ کے رسول پر سلامتی ہو۔اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔264- حَدَّثَنِي أَنَسِ بْنُ مَالِدٍ وهُو عَم اسحاق قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَقَامَ يَبُولُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهُ مَهُ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُزْرِمُوهُ دَعُوهُ فَتَرَكُوهُ حَتَّى بَالَ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَاهُ فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ منْ هَذَا الْبَوْلِ، وَلَا الْقَدْرِ إِنَّمَا هِيَ لِذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالصَّلَاةِ وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ (مسلم کتاب الطهارة باب وجوب غسل البول و غيره من النجاسات 421) حضرت انس بن مالک۔جو اسحاق کے چا ہیں۔نے بیان کیا کہ ہم مسجد میں رسول اللہ صلی نیلم کے پاس تھے کہ - ایک اعرابی آیا اور مسجد میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے لگار سول اللہ صلی نیلم کے صحابہ کہنے لگے رک جاؤ رک جاؤ۔وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم نے فرمایا اس کا پیشاب مت روکو ، اسے چھوڑ دو۔چنانچہ انہوں نے اسے چھوڑ دیا یہانتک کہ وہ پیشاب سے فارغ ہو گیا تو پھر رسول اللہ صلی الیکم نے اس بلا یا اور اس سے فرمایا یہ مساجد پیشاب اور گندگی و غیرہ کے لئے نہیں ہوتیں۔یہ تو صرف اللہ عز و جل کے ذکر، نماز اور قرآن پڑھنے کے لئے ہیں۔