حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 244 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 244

244 245ـ عَنْ بِلَالٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ فَإِنَّهُ دَأَبُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ، وَإِنَّ قِيَامَ اللَّيْلِ قُرْبَةٌ إِلَى اللهِ، وَمَنْهَاةٌ عَنْ الإِثْمِ، وَتَكْفِيرٌ للسَّيِّئَاتِ، وَمَطْرَدَةٌ لِلدَّاءِ عَنِ الجَسَدِ (ترمذی کتاب الدعوات باب في دعاء النبي الله (354) حضرت بلال سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی المی کریم نے فرمایا تمہیں نماز تہجد کا التزام کرنا چاہیے کیونکہ یہ گزشتہ صالحین کا طریقہ رہا ہے اور رات کا قیام قرب الہی کا ذریعہ ہے اور گناہوں سے روکنے کا ذریعہ ہے، برائیوں کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے اور جسمانی برائیوں سے بچانے کا ذریعہ ہے۔246- عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الْأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثْنَى مَثْنَى وَالْإِقَامَةُ وَاحِدَةً، غَيْرَ أَنَّ الْمُؤذِنَ كَانَ إِذَا قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ مرتين (مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابة ، مسند عبد الله بن عمر 5602) الله حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم کے زمانہ میں اذان کے کلمات دو مر تبہ کہے جاتے تھے اور اقامت کے کلمات ایک ایک دفعہ۔البتہ اقامت میں موذن قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ کے الفاظ دو دفعہ کہا کرتا تھا۔247ـ عَنْ مُطَرفٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَفِي صدره أزيز كأزيز الرَّحَى مِنَ الْبُكَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (ابو داؤد کتاب الصلاة باب البكاء في الصلاة 904) مطرف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللی علم کو اس حالت میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے کہ رونے کی بنا پر آپ صلی الی ایم کے سینہ میں آواز تھی چکی کی آواز کی طرح۔م الله سة