حدیقۃ الصالحین — Page 222
222 ہے اور اس کی وجہ سے ایک برائی دور کر دی جاتی ہے۔یہانتک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نماز میں ہی ہو تا ہے جب تک نماز اسے روکے رکھتی ہے۔اور فرشتے تم میں سے ہر اُس شخص کے لئے دعائیں کرتے ہیں جو اپنی جگہ پر رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی۔اور وہ (فرشتے) کہتے ہیں اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔اے اللہ ! اسے بخش دے۔اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما جب تک کہ وہ کسی کو تکلیف نہ دے اور جب تک وہ اس میں کوئی نئی صورت نہ پیدا کرے۔211۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْفَلِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً (مسلم کتاب المساجد باب فضل صلاة الجماعة وبيان التشديد في تخلف عنها 1030) حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا جماعت کے ساتھ نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔212ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ (مسلم کتاب صلاة المسافرين ، باب كراهة الشروع في نافلة بعد شروع المؤذن 1152) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علی کلم نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں۔