حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 183 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 183

183 154ـ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَةِ رِيحُهَا طَيب، وَطَعْمُهَا طَيب، وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الشَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيْبٌ، وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ، رِيحُهَا طَيْبٌ، وَطَعْمُهَا مُنْ، وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِى لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا مَنْ، وَلَا رِيحَ لَهَا ابو داؤد كتاب الادب باب من يؤمر ان يجالس (4829) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا قرآن کریم پڑھنے والے مومن کی مثال نارنگی کی سی ہے کہ جس کا مزہ بھی اچھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے۔اور اس مومن کی مثال جو قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرتا وہ کھجور کی طرح ہے کہ اس کا مزہ تو اچھا ہے لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی اور اس فاجر کی مثال جو قرآن کریم کی تلاوت کا عادی ہے گل ریحان کی طرح ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن اس کا مزہ کڑوا ہوتا ہے اور اس فاجر کی مثال جو قرآن کریم نہیں پڑھتا حنظل کی طرح ہے جس میں مہک اور خوشبو بھی نہیں ہوتی اور اس کا مزہ بھی تلخ اور کڑوا ہوتا ہے۔155- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَمْ يَفْقَهُ مَنْ قَرَأَ القُرْآنَ فِي أَقَلِ مِنْ ثَلَاثٍ (ترمذی کتاب القراءت باب ما جاء انزل القرآن على سبعة احرف 2949) حضرت عبد اللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الیم نے فرمایا جس نے تین دن سے کم عرصہ میں قرآن کریم کو ختم کیا اس نے قرآن کا کچھ بھی نہیں سمجھا۔(یعنی قرآن کریم جلدی جلدی نہیں پڑھنا چاہئے بلکہ معانی و مطالب پر غور و فکر کرتے ہوئے تلاوت کرنی چاہئے )۔