حدیقۃ الصالحین — Page 153
153 عَنْ وَائِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنَا عند طَنٍ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ فِي مَا شَاءَ سنن دارمی ، و من كتاب الرقاق باب فى حسن الظن بالله (2733 حضرت واثلہ کی روایت ہے کہ نبی صلی الیم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق اپنا آپ اس پر ظاہر کرتا ہوں پس جیسا وہ میرے متعلق گمان کرے ایسا ہی میر ااس سے سلوک ہوتا ہے۔124- عن أنس سمعت رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم يَقُولُ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذنب له وإذا أحب الله عَبْدَهُ لَمْ يَضُرَّهُ ذَنب ثم تلا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ القَوَابِينَ وَيُحِبُّ المُتَطَفِرِينَ قِيلَ يَا رَسُولَ الله وَمَا عَلَامَةُ التَّوْبَة قَالَ النَّدَامَةُ (الدر المنثور فى تفسیر بالماثور ، البقره آیت (222) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچی توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔پھر حضور صلی علیکم نے یہ آیت پڑھی۔اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے عرض کیا گیا یارسول اللہ ! تو بہ کی علامت کیا ہے ؟ آپ صلی لیں کم نے فرمایا ندامت اور پشیمانی (علامت تو بہ ہے)۔حَدَّثَنَا احمد بن زكريا قال سمعتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الثَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لا ذَنْبَ لَهُ وَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا لَمْ يَضُرَّهُ ذَنْبٌ، ثُمَّ تَلا إنَّ اللهَ يُحِبُّ الثَّوَابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَفِرِينَ ، قيل يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَلَامَةُ الثَّوْبَةِ ؟ قَالَ النَّدَامَةُ (الرسالة القشيرية ، باب التوبة صفحه 126)