حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 144 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 144

144 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ، فَلَهَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ، أَوْصَى بَنِيهِ، فَقَالَ إِذَا أَنَا مِن فَأَحْرٍ قُونِي، ثُمَّ اسْتَقُونِي، ثُمَّ ذَرُوني في الريح في الْبَحْرِ، فَوَاللهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَى رَبِّي لَيُعَذِبُنِي عَذَابًا مَا عَذَبَهُ أَحَدًا ، قَالَ فَفَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلْأَرْضِ أَذِى مَا أَخَذْتِ، فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ خَشْيَتُكَ أَوْ مَخَافَتُكَ يَا رَبِّ، فَغَفَرَ لَهُ لِذَلِكَ ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر التوبة 4255) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا ایک شخص نے اپنے نفس پر زیادتی کی پس جب اس کی موت کا وقت آیا اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور کہا کہ جب میں مر جاؤں تم مجھ کو جلا دینا اور پھر مجھے ریزہ ریزہ کر دینا پھر مجھے ہوا میں سمندر میں اڑا دینا کیونکہ اللہ کی قسم اگر میرے رب نے مجھ پر قابو پالیا وہ ضرور مجھے ایسا عذاب دے گا کہ جو اس نے کسی کو نہ دیا ہو گا۔فرمایا انہوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا۔اس (اللہ تعالیٰ) نے زمین سے کہا جو تو نے لیا ہے وہ دے دے تو دیکھو وہ شخص کھڑا تھا۔اس (اللہ) نے اس کو کہا کہ تجھے کس چیز نے ایسا کرنے پر آمادہ کیا ؟ اس نے کہا کہ تیری خشیت نے ( یا کہا تیرے ڈر نے) اے میرے رب۔اس نے اس وجہ سے اسے بخش دیا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرَفَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ، فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ أَوْصَى بَنِيهِ، فَقَالَ إِذَا أَنَا مِتُ، فَأَخَرٍ قُونِي، ثُمَّ اسْتعطوني، ثم المروني في الريح فِي الْبَحْرِ، فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَى رَبِّي لَيُعَذِ بَنِي عَذَابًا مَا عُذِّبَهُ أَحَدٌ ، قَالَ فَفَعَلُوا ذَلِكَ بِهِ، فَقَالَ اللَّهُ لِلْأَرْضِ أَذِى مَا أَخَذْتِ۔فَإِذَا هُوَ قَائِم فَقَالَ لَهُ مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ خَشْيَتُكَ يَا رَبِّ، أَوْ مَخَافَتُكَ۔فَغَفَرَ لَهُ بِذَلِكَ (مسند احمد بن حنبل ، مسند المكثرين من الصحابه، مسند ابی ہریرہ 7635)