ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 43
۴۳ اختلاف کا دوسرا سبب ایک روایت اور قیاس میں باہمی اختلاف ہے قیاس یہ ہے کہ یہ ایک عبادت ہے اور تمام عبادات موقت ہوتی ہیں۔لہذا اس عبادت کی بھی کوئی حد بندی ہونی چاہیئے۔روایت سہل بن سعد الساعدی کی ہے جس کی صحت پر سب کا اتفاق ہے اور وہ یہ ہے۔ان رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولُ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِى لَكَ فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا فَقَامَ رَجَل فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ زَوْجُنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُن لَكَ بِهَا حَاجَةً فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَحَ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ مَعَكَ مِنْ شَيْ ءٍ تُصَدِقُهَا اياهُ فَقَالَ مَا عِنْدِي إِلَّا إِذَارِي فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيهِ وَسَلَّمَ إن أَعْهَا إِيَّاهُ جَارَكَ فَالْتَمِسُ شَيْئًا فَقَالَ لَا اجد شيئًا فَقَالَ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ التَمِسُ وَلَوْ خَاتِمَا من حَدِيدٍ فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ مَعَكَ شَيْءٍ مِنَ الْقُرْ أَن قَالَ نَعَمُ سُوْرَةُ كَذَا وَسُوْرَةٌ كَذَا بِسُوَرٍ سَمَّا هَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قد أَنْكَحْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ اہ ترجمہ: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی۔یا رسول اللہ میں نے اپنا نفس آپ کے لئے ہبہ کر دیا۔یہ کہہ کر وہ دیر تک کھڑی رہی اس پر ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا یا رسول اللہ اگر آپ کو اس کی حاجت نہیں ہے تو اس کا نکاح میرے ساتھ کردیں۔آپ نے اس شخص سے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو اس کو حق مہر کے طور پر وے۔اس نے جواب دیا کہ میرے پاس تو صرف ایک تہ بند ہے۔آپ نے فرمایا اگر تم یہ تہ بند اسے دے دو گے تو تمہارے پاس کچھ مندرہے گا۔تم کوئی اور چیز تلاش کرو۔اس نے جواب دیا کہ میرے پاس اور کوئی چیز نہیں ہے۔آپ نے فرمایا تلاش کرو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔چنانچہ اس نے پھر کوشش کی مگر کوئی چیز نہ پائی۔آپ نے فرمایا کیا تمہیں قرآن مجید کا کوئی حصہ یاد ہے اس نے جواب دیا ہاں یا رسول اللہ فلاں فلاں سورۃ مجھے یاد ہے۔آپنے فرمایا میں نے تمہارا نکاح قرآن مجید کی اپن سورتوں کے عوض کر دیا۔تم اس کو یہ پڑھا دو۔صحیح مسلم کتاب النکاح باب الصداق و جواز کو تعلیم قرآن مقام مدید