ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 278 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 278

كتاب اللعان لعان کے باب میں پانچ امور پر بحث کی جائیگی (1) لعان کو واجب کرنے والے موجبات اور شرائط (۲) لعان کرنے والوں کے اوصاف (۳) لعان کی تعریف (۴) لعان کرنے والوں میں سے اگر کوئی ایک یمان کرنے سے انکار کرے یا اپنے دعوئی سے رجوع کرے تو اس کا کیا حکم ہے۔(ھ) لعان کے احکام۔لعان کا وجوب لعان کا وجوب اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے ہوتا ہے:۔وَالَّذِينَ يَرْمُونَ ازْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا انْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ أحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَدَتِ بِاللَّهِ إِنَّهُ لَمِنَ الصدقيق۔وَالْخَامِسَةُ آنَ لَعْنَةَ اللهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَذِبِينَ حدیث میں سے اس کے وجوب کی دلیل عویمر عجلانی کی حدیث ہے اور وہ یہ ہے۔عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدِ أَنَّ عُوَيْمِرَ الْعَجْلَانِي آتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتُ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ أَمْر كَيْت يَفْعَلُ - فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَزَلَ فيكَ وَ فِى صَاحِبَتِكَ - فَاذْهَبْ فَأْتِ بِهَا قَالَ سَهْل فَلا عَنَا وَأَنَا مَعَ النَّاسِ عِندَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم لہ ترجمہ۔اور جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگاتے ہیں اور ان کے پاس سوائے اپنے وجود کے اور کوئی گواہ نہیں ہوتا تو ان میں سے ہر شخص ایسی گواہی دینی چاہئے جو اللہ تعالٰی کی قسم کھا کر چار گواہوں پر مشتمل ہوا اور ہر گواہی میں وہ یہ کہے کہ وہ راستبازوں میں سے ہے۔اور پانچویں گواہی میں کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہو اگر وہ چھوٹوں میں سے ہے۔(نوری)