ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 232
۲۳۲ قَالَ لَا تَلْبِسُوا عَلَيْنَا سُنَةَ نَبِيِّنَا عِدَّةَ أَمِ الْوَلَدِ إِذَا تُونِي عَنْهَا سَيدُهَا ارْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا امام احمد نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے اس لئے اسے نقل نہیں کیا جس نے اس کی عدت آزاد عورت سے نصف مقرر کی ہے اس نے اس کو لونڈی کے مشابہ قرار دیا ہے جو شادی شدہ ہو اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ اس حکم کے متعلق وجه اختلاف سربی نص نہیں ملتی اس لئے مختلف فقہاء نے اس کو کوئی لونڈی یا آزاد عورت یا ان دونوں پر قیاس کیا ہے۔این رشد کہتے ہیں کہ جس نے اس کو شادی شدہ لونڈی کے مشابہ قرار دیا ہے ان کا خیال ضعیف ہے۔اور اس سے بھی زیادہ ضعیف ان کا خیال ہے جس نے ان کو آزاد مطلقہ کے مشابہ قرار دیا ہے۔له ترجمہ : حضرت عمرو بن العاص نے فرمایا کہ ام ولد کی عدت کے متعلق جس کا آف فوت ہو چکا ہو ہم پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مشتبہ نہ کرو۔کیونکہ سنت کے مطابق اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔و بجواله محلی این حزم جلد ۱۰ صنت (۳)