ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 226 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 226

۲۲۶ اسی طرح حاملہ عورت کی طلاق کی صورت میں بھی عدت کے ایام میں اس کی رہائش اور خوراک کے اخراجات خاوند کے ذمہ ہونگے۔رجعی طلاق کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- اسكِلُوْهُنَ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِنْ وَجْدِكُمْ حاملہ عورت کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے:۔وَإِن كُتَ أوْلَاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ حَمَلَهُنَّ وہ عورت جس کو بائنہ طلاق ہو گئی ہو اور وہ حاملہ نہ ہو اس کے متعلق فقہاء کے تین اقوال ہیں۔اول علماء کوفہ کے قول کے مطابق اسے رہائش اور خوراک کے اخراجات دیئے جائیں گے۔دوم : امام احمد - داؤد - ابو نور اور اسحاق کا مذہب یہ ہے کہ اسے کسی قسم کے اخراجات نہیں دیے جائیں گے۔سوم : امام مالک اور امام شافعی کا مذہب یہ ہے کہ اسے رہائش کے اخراجات دئیے جائیں گے لیکن خوراک کے نہیں۔وجہ اختلاف | اس اختلاف کا سبب حدیث فاطمہ اور قرآن مجید کے ظاہر حکم میں اختلاف ہے۔حدیث فاطمہ یہ ہے:۔قَالَتْ طَلَّقَنِي رَوحِي ثَلَانَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَجْعَلْ لِى سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً (مسلم) ترجمہ: اے مسلما نو مطلقہ عورتوں کو وہیں رکھو جہاں تم اپنی طاقت کے مطابق رہتے ہو طلاق لح) تم ہے ترجمہ : اور اگر وہ حمل والی ہوں تو اس وقت تک ان پر خرچ کرو جب تک وضع حمل ہو جائے۔سے فاطمہ فرماتی ہیں کہ میرے خاوند نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مجھے تین طلاقیں دیں۔چنانچہ میں آپ کے پاس آئی اور اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے لئے نہ رہائش کے اخراجات ہیں نہ نان و نفقہ کے (مسلم باب المطلقہ خلافا لا نفقہ کہا)