ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 211 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 211

٢١١ میاں بیوی پر محصن ہونے کا حکم لگنا۔مہر کا واجب ہونا وغیرہ۔چونکہ ان سب صورتوں میں انزال کی شرط ضروری نہیں ہے۔لہذا مندرجہ بالا صورت میں بھی انزال کی شرط عائد نہیں ہونی چاہیئے۔امام مالک اور ابن قاسم کا مذہب یہ ہے کہ ایسی مطلقہ کے لئے پہلا خاوند اس وقت تک حلال نہیں ہوتا جب تک وہ دوسرے خاوند سے نکاح صحیح کر کے تعلقات زوجیت قائم نہ کرے۔اور اس وقت ان دونوں کا روزہ نہ ہو یا حج پر نہ ہوں۔عورت حائضہ نہ ہو۔یا اعتکاف کی حالت میں نہ ہو اسی طرح خاوند نابالغ نہ ہو۔امام شافعی امام ابو حنیفہ ثوری اور اور اعلی ان تمام امور میں امام مالک سے اختلاف کرتے ہیں ان کے نزدیک دوسرا نکاح خواہ عقد فاسد ہو یا غیر مبارح وقت میں ہوا ہو مثلا حالت احرام میں ہوا ہو یا نابالغ کے ساتھ ہوا ہو یا ایسے خصتی مرد کے ساتھ ہوا ہو جو تعلقات زوجیت پر قدرت رکھتا ہو ان سب صورتو میں جب دوسرا خاوند اسے طلاق دیدے یا مر جائے تو وہ عورت پہلے خاوند کے لئے حلال ہو جاتی ہے۔وجه اختلاف اس اختلاف کا سبب یہ ہے کہ بعض کے نزدیک نکاح کا لفظ مجامعت پر بھی دلالت کرتا ہے۔لیکن بعض کے نزدیک صرف عقد پر دلالت کرتا ہے جن کے نزدیک نکاح صرف عقد پر دلالت کرتا ہے ان کے نزدیک عقد نکاح سے ہی وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہو جاتی ہے۔جن کے نزدیک نکاح کے لفظ میں مجامعت کا مفہوم بھی شامل ہے خواہ مجھاتے ہ بعض فقہاء کا یہ مذہب ہے کہ غیر شادی شدہ مرد یا عورت اگر زنا کرے تو اسکی سزا یک فنڈ کوئی ہے اور اگر شادی شدہ مرد یا عورت زنار کرے تو اس کی سزا رجم ہے اس جگہ محسن سے مراد و شخص ہے جس نے شادی کر کے تعلقات زوجیت قائم کر لئے ہوں ان تعلقات میں خواہ انتزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔