ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 190 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 190

19- دوسری صورت میں تمام فقہاء کا اتفاق ہے کہ استثنار صحیح ہے اور اسے باقی عدد کی طلاقیں واقع ہو جائینگی۔تیسری صورت میں فقہاء کا اختلاف ہے بعض کے نزدیک یہ استثناء درست نہیں ہے اور اسے اتنی طلاقیں واقع ہو جائینگی جتنی اس نے دی ہیں۔لیکن بعض کے نزدیک یہ استثناء درست ہے اور اسے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔یہ امام مالک کا قول ہے۔پہلی صورت میں امام مالک کے نزدیک طلاق واقع ہو جائے گی۔کیونکہ ان کے نزدیک وہ طلاق کے الفاظ سے انکار کر رہا ہے۔جس کا اب موقعہ نہیں رہا۔بعض فقہاء کے نزدیک ان الفاظ میں طلاق سے انکار ظاہر نہیں ہوتا بلکہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ طلاق کے وقوع کے امکان کو باطل کر رہا ہے یعنی یہ کہہ رہا ہے کہ تمہیں شرعا تین طلاق واقع ہو سکتی ہیں لیکن میں تمہیں تین طلاق نہیں دیتا چنانچہ ان کے نزدیک طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ کسی چیز کا وقوع اس کی ضد کے ساتھ محال ہوتا ہے یعنی جس طرح اندھیرے کی موجودگی میں روشنی نہیں آسکتی اور روشنی کی موجودگی میں اندھیرا نہیں آسکتا۔اسی طرح طلاق سے استثناء کی موجودگی میں طلاق واقع نہیں ہوسکتی۔