ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 132 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 132

۱۳۲ جس نے اس لعنت کو صرف گناہ پر محمول کیا اس کے نزدیک یہ نکاح صحیح ہوگا۔اور میں نے اس لعنت کو منہی عنہ کے حرام ہونے پر محمول کیا۔اس کے نزدیک یہ نکات صحیح نہ ہوگا۔اگر کوئی شخص نکاح میں ایسی شرائط عائد کر لیتا ہے جو شرعی لحاظ سے اس پر لازم نہیں ہیں تو کیا ان شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟ مثلاً وہ اپنی بیوی سے یہ شرط کہتا ہے کہ وہ دوسرا نکاح نہیں کرے گا۔یا اپنی بیوی کو سفر میں اپنے ہمراہ نہیں لے جائے گا وغیرہ۔اس بارہ میں اختلاف ہے۔امام مالک کے نزدیک ایسی شرائط کو پورا کرنا ضروری نہیں ہے سوائے اس کی کہ اس نے ان شرائط کے ساتھ غلام کو آزاد کرنے یا دوسری بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھائی ہو۔ریعنی حلفاً وعدہ کیا ہو کہ اگر دوسرا نکاح کروں گا۔تو میرا غلام آزاد ہو گا یا اگر دوسرا نکاح کروں گا تو دوسری بیوی کو طلاق ہوگی اس صورت میں ان شرائط کی پابندی ضروری ہو گی اگر پابندی نہیں کرے گا۔تو اس کا غلام آزاد ہو جائے گا۔یا بیوی کو طلاق ہو جائے گی ہاں اگر اس بیوی کی طلاق کے متعلق حلف اُٹھائے جس کے ساتھ شرط کی گئی ہے تو اس صورت میں ان شرائط کی پابندی ضروری نہیں ہے۔اور اگر اس کی خلاف ورزی کرے گا تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔یہی مذہب امام ابو حنیفہ اور سا نام شافعی کا ہے ابن شہرمہ اور اوزاعی کے نزدیک ان شرائط کی پابندی ضروری ہے۔ابن شہاب فرماتے ہیں کہ سینے ایک جماعت کو اس کے مطابق فستونی دیتے دیکھا ہے۔و جر اختلاف اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف اختر صلی الہ علی وسلم