ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 80 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 80

A+ كه جیسے پانی میں کوئی پاک چیز ملائی جائے تو پانی کا حکم تبدیل نہیں ہوتا۔اسی طرح ایسا دور ہے پینے سے بھی حرمت لازم آتی ہے۔جس میں دوسری چیز کی ملاوٹ ہو بعض کے نزدیک ایسے دودھ کا حکم تبدیل ہو جاتا ہے۔جیسے حلال اور پاک چیز میں تھوڑی سی نجاست ڈال دی جائے تو اس کا حکم تبدیل ہو جاتا ہے۔دودھ کا حلق کے علاوہ کسی کیا دودھ کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ حلق کے راستہ دوسر ذریعہ سے پیٹ میں جانا سے ہی پیٹ میں جائے یا کسی دوسرے بستے سے بھی پیٹ میں چلے جانے سے حرمت لازم آجاتی ہے ؟ مثلاً ناک کے راستہ سے یا حقنہ کے ذریعہ سے۔جن لوگوں کے نزدیک اس طریق سے دودھ معدے میں نہیں پہنچتا ان کے نزدیک اس طریق سے پیٹ میں جانے سے حرمت لازم نہیں آتی۔لیکن جن کے نزدیک وہ معدے میں پہنچ جاتا ہے۔ان کے نزدیک وہ حرمت میں موثر ہے۔کیا دودھ کا باپ نسبی | دودھ کا باپ جیسے رضاعی باپ بھی کہتے ہیں کیا باپ کے قائمقام ہے دودھ پینے والی بچی پر حرام ہو جاتا ہے ؟ اسی طرح دود کے باپ کے دوسرے نسبی رشتہ دار دودھ کی اولاد پر حرام ہو جاتے ہیں یا نہیں ؟ امام ابو حنیفہ - مالک - شافعی - احمد اور اعمی - خوری - علی ابن عباس کے نزدیک دودھ کا باپ بھی حرمت میں اسی طرح مؤثر ہے جیسے نسیبی باپ۔لیکن ایک گروہ کا خیال اس کے برعکس ہے اور اس کے قائل حضرت عائشہ کے ہے حضرت ابن زبیری اور ابن عمری ہیں۔وجہ اختلاف اس اختلاف کا سبب آیت قرآنی اور حدیث کا بظاہر ایا ہمیں تعارض ہے۔ہ پانی کا حکم یہ ہے کہ وہ خود پاک ہے اور دوسری چیز کو بھی پاک کرتا ہے جب پانی کے اندر کوئی پاک چیز ملادی جاوے تو اس کی بعد بھی اس کا یہ حکم قائم کر ہتا ہے۔