گلشن احمد

by Other Authors

Page 37 of 84

گلشن احمد — Page 37

72 71 حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) آپ وہ مبارک وجود تھے جن کی آمد کی ہمارے سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلّم نے پیشگوئی فرمائی تھی۔حضرت عبد اللہ بن عمر روایت کرتے ہیں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔يُنزِلُ عيسى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ يَتَزَوَّجُ وَيُو لَدُلہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر فرمایا کہ مسیح موعود شادی کریں گے اور اُن کے ہاں اولاد ہو گی اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایک ایسا نیک بیٹا عطا کرے گا جو نیکی کے لحاظ سے اپنے باپ سے مشابہ ہو گا ،اور وہ اللہ تعالیٰ کے معزز بندوں میں سے ہوگا۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 ص578) آپ کا وجود حضرت مسیح موعود کی صداقت کا ایک زبردست نشان تھا جنوری 1886ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہوشیار پور ( پنجاب، بھارت) میں چلہ کشی کر کے اللہ پاک سے ایسے روشن نشان کے لئے دُعا کی جو مخالفین کے لئے اسلام کی سچائی ثابت کرے۔اللہ پاک نے آپ کی دعاؤں کو سُنا اور آپ کو خوشخبری دی۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین اور فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا۔دو شنبہ ہے مبارک دوشنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند - مَظْهَرُ الاوّل وَالآخَر مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعُلَاءِ كَانَّ اللَّهُ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اُس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا، اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔اور قومیں اس سے برکت پائیں گی تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِياً،