گلشن احمد — Page 3
4 3 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا بے حد فضل و کرم ہے کہ لجنہ اماءاللہ جماعت احمدیہ کے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر کتب کی اشاعت کے منصوبے پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔گلشن احمد ہمارے سلسلے کی اڑتالیسویں کتاب ہے۔بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے اس سے قبل کو نیل غنچہ، گل اور گلدستہ شائع ہو چکی ہیں بلکہ کئی کئی بار شائع ہو کر ہزاروں بچوں اور بڑوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔گلشنِ احمد د چودہ پندرہ سال تک کے بچوں کا نصاب ہے۔ہمیں امید ہے کہ جس طرح پہلی گتب بفضلِ خدا قبول عام حاصل کر چکی ہیں۔یہ کتاب بھی مفید ثابت ہو گی۔گلشن احمد نام سے ہی یہ تصور بندھ جاتا ہے کہ اس کے اندر پھولوں کی رنگینی اور جسم و روح کو معطر کرنے والی فضا ہوگی۔یقیناً ایسا ہی ہے۔اس کتاب میں دینی تعلیمات مختصر مگر جامع طریق پر بڑی دلکشی سے قابل فہم اور قابل عمل صورت میں پیش کی گئی ہیں۔دعا ہے کہ بچے اس پر عمل کر کے حقیقی معنوں میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے گلشن کا نظارہ بن جائیں۔جس کی آبیاری مہدی دوراں کے مبارک ہاتھوں سے ہو رہی ہے۔