گلشن احمد — Page 17
32 31 کی حالت میں نماز پڑھاتے رہے جب کمزوری زیادہ ہو گئی تو حضرت ابوبکر کونماز پڑھانے کا ارشاد فرمایا۔یہ مغرب کی نماز تھی۔نماز عشاء بھی آپ نہ پڑھا سکے رات بھر بخار رہا۔صبح فجر کے وقت حجرے کا پردہ ہٹا کر نمازیوں کو دیکھا دل طمانیت سے بھر گیا۔ہمت کر کے اُٹھے مسجد نبوی میں حضرت ابو بکر کی امامت میں بڑی مشکل سے نماز فجر ادا فرمائی۔کمزوری بہت بڑھ گئی۔صبح ذراسی طبیعت سنبھلی مگر کمزوری غالب تھی۔حضرت عائشہ کے بھائی عبدالرحمن کے پاس مسواک دیکھی تو اشارے سے طلب فرمائی۔حضرت عائشہ نے اپنے دانتوں سے مسواک نرم کر کے پیش کی۔آپ نے اچھی طرح دانت صاف کئے زبان پر لا اله الا اور الى الرفيق لاعلى مِنَ الْجَنَة کا ورد تھا۔دوپہر کے قریب دوشنبہ کے روز 12 ربیع الاول 11 ہجری (26 مئی 632ء) آپ اپنے رفیق اعلیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ الله اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ َو عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلَمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ بچہ۔امی جان اگر میں پیارے آقا کے متعلق تفصیل سے جاننا چاہوں تو کیا پڑھوں۔ماں۔میں آپ کو بتاتی ہوں کیونکہ اس سبق کی تیاری کے لئے میں نے بھی بہت مطالعہ کیا ہے۔آپ کے حالات جاننے کے لئے سب سے پہلے قرآن مجید ہے پھر صحیح بخاری شریف اور دوسری احادیث کی کتب۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے اقتباسات جمع کر کے بھی شائع کر دیے گئے ہیں۔حضرت مصلح موعود کی کتب دیباچہ تفسیر القرآن ، رحمۃ للعالمین ، سیرت خیر الرسل، اسوہ حسنہ اور دنیا کا محسن ہیں۔سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی تصنیف ہے اسی طرح مولانا غلام باری سیف صاحب کی 6 کتاب ”محمد“ ہے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی 'عہد نبوی کا قمری سشسی کیلنڈران کے علاوہ ابن ہشام، سید سلیمان ندوی اور علامہ شبلی کی کتابیں بھی عمدہ ہیں۔اللہ پاک ہمیں سیرت کے مطالعے کے ساتھ اپنی زندگی میں ایسی تبدیلی لانے کی توفیق دے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکیں۔آمین اللھم آمین۔