گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 91 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 91

رکھو جو اچھی صحبت میں رہو۔۹۱ دست در کار و دل با یار شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ ایک بادشاہ اور ایک درویش کا انتقال ہوا کسی نے خواب میں دیکھا کہ بادشاہ جنت میں ٹہل رہا ہے اور درویش دوزخ میں پڑا ہوا ہے کسی بزرگ سے تعبیر پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ بادشاہ صاحب تخت و تاج تھا مگر درویشی کی تمنا کرتا تھا اور درویشوں کو بڑی حسرت کی نگاہ سے دیکھتا تھا اور یہ درویش تھے تو فقیر بے نوا۔مگر بادشاہ کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے تھے اس طرح اگر کوئی شخص مسجد میں ہے اور اسکا دل کہتا ہے کہ جلدی نماز ختم ہو اور میں اپنے کام کو جاؤں تو گویا وہ مسجد سے نکل چکا اور کوئی بازار میں ہے اور اسکا دل مسجد و نماز میں لگا ہوا ہے تو گویا وہ نماز ہی میں ہے یہی معنی انتظار الصلوة بعد الصلوة کے ہیں۔۔۔۔۔زہد خانقاہ میں بیٹھنے کا نام نہیں ہے علاج؟