گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 17 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 17

16 بعض لوگ بہت باتونی ہوتے ہیں خود ستائی میں وہ دوسروں کو اس قدر بور کرتے ہیں کہ انسان پریشان ہو جاتا ہے ایسے لوگوں کو توجہ دینا نہایت مشکل کام ہے ایسے یاوہ گو کی باتوں کو سنتا گویا دوسروں کے لئے صبر کا امتحان ہوتا ہے غذا بعض اوقات غذا بھی انسان کی پریشانی کا موجب بن جاتی ہے ہے اسکا اظہار بہت خوبی سے کرتے ہیں بعض خاوند اپنی بیویوں پر اسلئے ناراض ہوتے ہیں کہ کھانا وقت پر تیار نہ تھا بھوک اعصاب پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔اور جو حضرات روزوں کے عادی نہیں ہوتے ہیں بھوک ان کے لئے وبال جان بن جاتی ہے ہم سبکو بھوک کی علامات ظاہر ہوتے ہی خبر دار ہو جانا چاہئے مالی پریشانیاں مالی مسائل اکثر دماغ پر بو جھل ہوتے ہیں ان مسائل سے انسان کی صحیح قدریں گر جاتی ہیں پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں مالی مسائل ہمارا ذہنی سکون خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چا نہیں بلکہ سکون قلب ہمارا مقصد اور مدعا ہونا چاہئے ہمیں خدا پر توکل رکھنا چاہئے اور اسکا شکر گزار ہونا چاہئے کہ احمدیت کے ذریعہ ہمیں وہ لازوال دولت ملی جو دنیا کی تمام دولت اور ثروت سے بھی زیادہ قیمتی ہے ہمارے پیارے نبی ﷺ کے گھر میں بوقت وفات صرف چند سمھجور میں ہی اثاثہ تھیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس بوقت رحلت صرف ایک روپیہ تھا۔سکون قلب انسان کو ہشاش باش اور مسکراتا ہوا چہرہ رکھنے میں محمد ہوتا ہے خواہ انسان کو کیسے ہی مالی مسائل در پیش ہوں تھکاوٹ