گلدستہ

by Other Authors

Page 1 of 127

گلدستہ — Page 1

اپنی اولاد کی ایسے رنگ میں تربیت کرو کہ یہ تین خوبیاں بطور عادت و خصلت کے ان میں راسخ ہو جائیں :۔اپنے نبی کی محبت -- نبی کے اہل کی محبت۔قرآن کریم کا پڑھنا۔کیونکہ قرآن کریم کے حاملین اللہ تعالیٰ کے انبیاء واصفیاء کے ساتھ اُس روز اللہ تعالیٰ کے سانے کے نیچے ہوں گے جس روز اُس کے سایہ کے سوا کہیں بھی سایہ نہ ہو گا۔حدیث مبارکہ ر الجامع الصغير للسيوطى جزو اول صفحه ۱۳) انسان کا دل خدا تعالیٰ نے صاف بنایا ہے پھر وہ دنیا میں آکر نیکی کرتا ہے یا بدی کرتا ہے۔جب وہ نیکی کرتا ہے تو ایک سفید نقطہ اس کے دل پر لگ جاتا ہے اور جب کوئی بدی کرتا ہے تو ایک سیاہ نقطہ اس کے دل پر لگ جاتا ہے۔پھر جوں جوں وہ نیکیاں یا بدیاں کرتا چلا جاتا ہے ان سفید یا سیاہ نقطوں کی تعداد بڑھنی شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ ایک دن اس کا سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے یا سارا دل سفید ہو جاتا ہے۔اگر انس کا سارا دل سفید ہو جاتا ہے تو وہ بدی سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اگر اس کا سارا دل سیاہ ہو جاتا ہے تو وہ نیکی سے محروم ہو جاتا (حدیث مبارکہ) ہے۔