گلدستہ

by Other Authors

Page 125 of 127

گلدستہ — Page 125

ایک اچھا زمیندار سب سے پہلے پیج کی فکر کرتا ہے بیچ کے اچھا ہونے پر فصل کی کامیابی کا دارو مدار ہے۔۔۔۔۔۔اگر جماعت کی آئندہ ترقی کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنا چاہتے ہو تو بچپن بلکہ ولادت سے ہی بچوں کی اچھی تربیت کا انتظام ہونا چاہیے۔اے وہ لوگو ! جین کے ہاتھوں میں ان کی تربیت کی باگ ڈور دی گئی ہے۔اپنی ذمہ داری کو سمجھو اور اس عمر کی قدر وقیمت کو بچانو۔کیونکہ آگے چل کہ آج کے بچوں کے سر پہ ہی جماعتوں کے کاموں کا بوجھ پڑنے والا ہے۔لہذا اپنے بچوں کو ابھی سے۔اور احمدیت کے مضبوط سپاہی والی تربیت دو۔جن کے کندھے اتنے فراخ اور مضبوط ہوں کہ ہر بوجھ کو اُٹھانے کی طاقت رکھیں۔تربیت میں پانچ باتیں خاص طور پر بڑی اہم اور بڑی دور رس ہیں۔1۔صداقت اور سچ بولنے کی عادت دیانت داری اور ہر قسم کے دھوکا اور فریب سے اجتناب محنت اور جاں فشانی اور عرق ریزی جماعت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ د نماز کی پابندی اور دعاؤں کی عادت ، تربیتی مضامین صفحه ۳۰ - ۳۱ از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم۔اے خدا تعالیٰ آپسے راضی ہو )