گلدستہ

by Other Authors

Page 116 of 127

گلدستہ — Page 116

ہمارا لباس ماں۔جب موسم بدلتا ہے لباس بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔سردیوں کے کپڑے محفوظ کر لیتے ہیں اور گرمیوں کے ہلکے کپڑے نکالتے ہیں۔اسی طرح جب سردیاں آنے والی ہوتی ہیں تو لحاف تکمیل ، سویٹر نکال کر دھوپ لگواتے ہیں۔بچہ ہمیں یہ کام بہت پسند ہے۔پرانے کپڑے نئے لگتے ہیں کچھ پرانے کپڑوں کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ ہم کبھی اتنے چھوٹے بھی تھے۔ماں۔وقت گزرنے کے ساتھ قد بڑھتا ہے تو کپڑے بھی بڑے بنانے پڑتے ہیں پھر اس لئے بھی نئے کپڑے بناتے ہیں کہ بہت چھوٹے بچے تو نیکر بشرٹ یا فراک جانگیہ پہن سکتے ہیں۔کبھی فراک میں آستینیں بھی نہیں ہوتیں مگر جب بڑے ہوتے ہیں تو لباس میں تبدیلی آجاتی ہے۔بچہ اب مجھے نیکر پہنا بالکل اچھا نہیں لگتا۔ماں۔یہی تو میں سمجھا رہی ہوں کہ چھوٹے بچے اور بڑے بچے کے لباس میں فرق ہوتا ہے۔آپ بتائیں نماز کتنے سال میں ضرور پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔بیچے۔دس سال کی عمر سے دیسے سات سال سے عادت ڈالنے کے لئے پڑھتے ہیں۔ماں۔بس یہی عم مناسب لباس کی ہوتی ہے۔پوری ٹانگیں ڈھکی ہوں۔سر پر دوپٹہ یا وی ہو۔بٹن بند ہوں۔اسی نہیں کھلی ہوں مطلب یہ کہ باوقار لباس ہو۔