گل

by Other Authors

Page 92 of 102

گل — Page 92

92 محمود کی آمین حمد و ثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی دل میں میرے یہی ہے سُبْحَنَ مَنْ يَّرَانِي کیونکر ہو شکر تیرا ، تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا یہ روز کر مبارک سُبُحْنَ مَنْ يَرَانِي آے قادرو توانا ! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دل غمنی ہے جب سے ہے مجھ کو جانا یہ روز کر مبارک سُحْنَ مَنْ يَرَانِي کر ان کو نیک قسمت دے انکو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت دے رُشد اور ہدایت اور عُمر اور عزت یہ روز کر مبارک سُبْحَنَ مَنْ يَّرَانِي اے میرے بندہ پرور کر ان کو نیک اختر رُتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج و افسر تو ہے ہمارا رہبر، تیرا نہیں ہے ہمسر یہ روز کر مبارک سُبُحْنَ مَنْ يَرَانِي شیطاں سے دُور رکھیو اپنے حضور رکھیو جان پر نہ اور رکھیو دل پر سرور رکھیو ان پر میں تیرے قرباں ! رحمت ضرور رکھیئو یہ روز کر مبارک سُبْحَنَ مَنْ يَرَانِي (دامین)