گل

by Other Authors

Page 101 of 102

گل — Page 101

محبت کے نغمات گائیں گے ہم اخوت کی تانیں اُڑائیں گے ہم کدورت کی ہوں تلخیاں جس سے دور وہ میٹھے ترانے سنائیں گے ہم دلائل سے کثرت کو دیں گے شکست کہ و حدث کا پرچم اُڑائیں گے ہم جہاں تک نہ پہنچی ہو آواز حق وہاں جا کے قرآں سُنا ئیں گے ہم محبت کے نغمات گائیں گے ہم اخوت کی تانیں اُڑائیں گے ہم