غنچہ — Page 65
65 ترانه اطفال مری رات دن بس یہی اک صدا ہے کہ اس عالم کون کا اک خدا ہے اُسی نے ہے پیدا کیا اس جہاں کو ستاروں کو سورج کو اور آسماں کو وہ ہے ایک اُس کا نہیں کوئی ہمسر وہ مالک ہے سب کا وہ حاکم ہے سب پر نہ ہے باپ اس کا ہمیشہ نه ہے کوئی بیٹا ہے اور اور ہمیشہ گا ہمیشہ رہے ہر اک چیز پر اُس کو قدرت ہے حاصل ہر اک کام کی اُس کو طاقت ہے حاصل پہاڑوں کو اُس نے ہی اُونچا کیا ہے سمندر کو اُس نے ہی پانی دیا ہے