غنچہ

by Other Authors

Page 54 of 76

غنچہ — Page 54

54 خدا نہیں ہو سکتے۔آپ کا اور ساری دنیا کا خدا ایک ہے صرف ایک۔اور اس کا کوئی ساتھی نہیں اس نے سب کچھ پیدا کیا ہے۔اُس نے آپ کو اپنا پیارا نبی بنایا ہے۔آپ ساری دُنیا کو بتائیں کہ اللہ ایک ہے اور محمد اللہ کا رسول ہے۔آپ نے یہ ساری باتیں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو بتائیں تو حضرت خدیجہ نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔کیونکہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔پھر یہ با تیں آپ کے دوست حضرت ابو بکر صدیق نے سنیں تو انہوں نے بھی کہا آپ ٹھیک کہتے ہیں۔آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔اسی طرح حضرت زیڈ اور حضرت علی نے جو اس وقت صرف گیارہ سال کے تھے۔آپ ﷺ کو سچا سمجھا اور کلمہ پاک پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔مکہ کے لوگوں کو پتہ چلا کہ ایک نئی بات کہی جا رہی ہے کہ خدا ایک ہے اور بہت بے کار ہیں۔تو وہ یہ بات ماننے کو تیار نہ ہوئے۔اُن کی سمجھ میں نہ آیا کہ اللہ ایک بھی ہو سکتا ہے۔اور وہ بھی جو نظر نہ آئے۔مکہ کے لوگ پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند کرتے تھے اُن کو سچا اور نیک سمجھتے تھے۔اس لئے وہ یہ تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔وہ یہ کہنے لگے کہ کسی نے جادو کر دیا ہے یا سکھا پڑھا دیا ہے۔اس لئے آپ عجیب سی باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔وہ لوگوں کو منع کرتے کہ محمد ﷺ کی باتیں نہ سُنا کرو مگر اللہ تعالیٰ آپ کو کہتا کہ سب کو بتاؤ۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتاؤ۔لوگ نہیں سنتے نہ نہیں مگر آپ بتاتے رہیں۔اگر وہ دشمن ہو جائیں ہختی کریں جب بھی بتاتے رہیں کیونکہ سچی بات لوگ جلدی سے نہیں مانتے۔پھر اللہ تعالیٰ نے یہ بھی بتا یا کہ جتنی لوگ آپ کو تکلیف دیں گے اتنا ہی بلکہ اس سے بہت زیادہ میں آپ کو انعام دوں گا۔اچھے لوگ تو آپ ﷺ کو مان کر مسلمان ہونے لگے جو بھی مسلمان ہوتا اس پر مکہ کے لوگ بہت ظلم کرتے۔الٹا لٹکا کر مارتے۔گرم گرم ریت پر لٹاتے ، ڈنڈے مارتے اور کہتے کہ تم محمد کے خدا کو نہ مانو۔مگر جو مسلمان ہو