مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 480 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 480

480 روزنامہ جنگ لاہور میں 1999 ء کو شائع ہونے والا ایک کالم یہ زندگی مسرت جبیں میں کئی دن سے سوچ رہی ہوں کہ جا کر آصف بھوجا کے ماں باپ سے پوچھوں کے وہ کیسے زندہ ہیں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہوا وہ معصوم بچہ جس کی خاطر پتہ نہیں انہوں نے کتنے دکھ جھیلے ہوں گے، کتنی خواہشیں اور اُمیدیں باندھی ہوں گی کہ پورا جوان ہو کر کیا بنے گا کیسی زندگی گزارے گا، انہیں اپنے کاموں سے کیسی کیسی خوشیاں عطا کرے گا۔وہ سب دھنگ رنگ سوچیں محض ایک گولی کے ہاتھوں بہنے والے خون میں ملیا میٹ ہو گئیں۔۔۔اس خون کا بدلہ کس سے لیں؟ کون ان کے دل کی بے قراری کو چین دے؟ کوئی نہیں جانتا۔پھر وہ ماں، وہ باپ آخر اس ظالم دنیا میں کیا کر رہے ہیں؟ کبھی سوچتی ہوں، چینوٹ کے مرزا قادر کے جڑواں معصوم بچے جنہوں نے شاید ابھی اپنے باپ کی خوشبو بھی اچھی طرح محسوس نہیں کی تھی ، انہیں آخر اس مکروہ دنیا میں جینے کا کیا حق ہے؟ وہ کس لئے زندہ ہیں؟ کیا صرف اس انتظار میں کہ ان کی ماں بھی دکھ پریشانیاں جھیل کر انہیں بڑا کرے اور وہ بھی اپنے باپ کی طرح اپنی ذہانت کے بل بوتے پر اعلیٰ تعلیم