مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 468 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 468

468 کر دیے تھے، تارڑ عرف فوجی محلے میں چوکیداروں کا کام کرتا تھا، فوج سے ریٹائرمنٹ لینے کے لئے انگلی کاٹ لی، طارق ورک عرف ٹیپو، اعجاز جی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان جیل توڑ کر فرار ہوا، ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث تھا جہاں زیب برکی کی پریس کانفرنس لشکر جھنگوی۔اہل تشیع اور قادیانیوں کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہے : برکی چنیوٹ (نمائندہ خبریں) پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب جہانزیب برکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ریاض بسرا کے قریبی ساتھی تھے۔اعجاز عرف نجی سکنہ وہاڑی، طارق عرف ٹیپو ورک سکنہ ٹو بہ ٹیک سنگھ وغیرہ درجنوں بے گناہ افراد کے خون سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے تھے۔یہ ڈیرہ غازیخان جیل سے فرار ہوئے تھے۔حکومت نے نجی کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے اور ٹیپو کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں محرم الحرام کے دوران کسی خوفناک منصوبہ پر عمل کر کے قتل و غارت اور تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی نے اہلِ تشیع اور قادیانیوں کے سرکردہ افراد کو اغواء برائے تاوان کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔یہ ان کی تیسری واردات تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے سپاہ صحابہ کا احتجاج معنی خیز ہے۔انہوں نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں، اہلکاروں اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی ترقیوں اور انعامات