مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 347 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 347

347 اول آئے ہیں قادر ایبٹ آباد پبلک اسکول میں پڑھتے تھے جہاں پر ان کے بڑے بھائی محمود اور میں نے بھی میٹرک تک پڑھا ہے ایک مرتبہ میں بہت عرصہ کے بعد ایبٹ آباد پبلک اسکول گیا اور اپنے ہاؤس ماسٹر صاحب سے ملا وہ باتوں باتوں میں مجھ سے پوچھنے لگے کہ تمہارا فلاں کزن کہاں ہوتا ہے اور فلاں کیا کرتا ہے پھر کہنے لگے آپ نہ سب ھی اچھے تھے لیکن قادر کی بات ہی کچھ اور تھی۔پشاور بورڈ میں اول آنے کے بعد قادر نے پنجاب یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئر نگ کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کی غرض سے امریکہ چلے گئے جہاں انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور یہ ثابت کرنے کے بعد کہ نہ صرف میں کسی سے کم نہیں بلکہ سب سے آگے ہوں، اپنے آپ کو وقف کے لئے پیش کر دیا۔انہوں نے ربوہ آکر مختلف محکموں کو کمپیوٹرائز کیا اور اس طرح جماعت میں اس لحاظ سے پھر امتیاز حاصل کیا کہ جماعت کے مختلف محکموں میں کمپیوٹر کا نظام جاری کرنے والے پہلے شخص بنے اور بہت سے ایسے کام کئے جو ان کی انکساری اور کم گوئی کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو بھی قر بانی کے بعد پتہ چلے۔ربوہ آنے کے بعد جماعت کے لئے انتھک محنت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی ایسی خدمت کی کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔کہاں ایک الیکٹریکل انجینئر اور کہاں زمینداری لیکن تھوڑے ہی عرصہ میں اپنے والد کی زمینیں اس طرح سنبھالیں جیسے کوئی ماہر زمیندار سنبھالتا ہے اور اپنے والد کو اس طرف سے مکمل اطمینان دیا اور جس وقت یہ اغوا ہوئے اس وقت بھی اپنے والد کی زمینوں پر کام کروا رہے تھے۔یعنی اس وقت بھی اپنے والد کی خدمت میں