مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 345 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 345

345 نہیں دیے انجام کار ” بچھو نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ برتن سطوت اور کرشن ( قادر کے بچے) چھوڑ کر آئیں گے۔میں نے قادر کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔اپنی شہادت سے کچھ عرصہ پہلے قادر میں اتنی عاجزی آگئی تھی کہ مجھے حیرت تھی۔قادر نے اپنی زمینوں کے پودے ہمیشہ نرسری سے خریدے۔ایک دفعہ ایک شخص نے مشورہ دیا کہ شرقپور سے امرود کے پودے لے آؤ مگر قادر نے صاف انکار کر دیا۔دو ماہ قبل قادر نے اپنی زمینوں پر گھاس لگوایا تھا۔بہت خوش تھا کہ گھاس بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔قادر کو بل ادا کرنے کی بہت فکر رہتی تھی ہمیشہ رستے میں آتے جاتے ضرور پوچھتا کہ میرا بقایا تو نہیں ہے؟ چار سال پہلے صدر خُدام الاحمدیہ کا انتخاب تھا۔جب ووٹ دینے کی باری آئی تو میرے ذہن کے کسی گوشے میں بھی قادر کا نام نہیں تھا لیکن حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی نصیحت ذہن میں تھی کہ ووٹ دینے سے پہلے دعا کر لیا کرو کہ اللہ تعالیٰ صحیح انتخاب کی توفیق دے۔میں نے دعا کی کہ یا اللہ میرا ہاتھ اسی نام پر کھڑا ہو جو اس منصب کا اہل ہے۔جن تین ناموں کے لئے میں نے ہاتھ کھڑا کیا اس میں ایک نام قادر کا تھا جو اس کا نام آنے پر خود ہی اُٹھ گیا۔(ماہنامہ ” خالد ربوہ ستمبر 1999ء)